میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے 28کروڑ 97لاکھ 32ہزار آمدن کے فاضل بجٹ کی منظوری

پارکنگ فیس، پھاٹک فیس، تفریحی ٹیکس، کاپی فیس ، سلاٹر ہائوس، سروس چارج، پانی چھڑکائو کے ٹیکسوں اور فیسوں میں دوسو فیصد اضافہ کی منظوری

منگل 21 فروری 2017 14:46

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2017ء) میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے پہلے بجٹ اجلاس میں سال2016-،2017کے اخراجات اور آمدن 28کروڑ 97لاکھ 32ہزار 500روپے کی آمدن اور 27کروڑ 71لاکھ47ہزارروپے کے اخراجات کے فاضل بجٹ کی منظوری دے دی گئی ، بجٹ اجلاس کی صدارت ڈپٹی میئر میاں ساجد نعیم ہیپی نے کی ۔اجلاس نے مئیر کے لیے 51لاکھ 9ہزار روپے کی سرکاری گرانٹ سے نئی گاڑی کی خریداری کی بھی منظوری دے دی ۔

اس بجٹ کی منظوری کا اطلاق 2جنوری سے 30جون 2017تک ہوگا ۔بجٹ اجلاس میں تنخواہوں کے کے لیے 12کروڑ 10لاکھ روپے ، سالانہ ترقیاتی پروگرام پر ایک کروڑ 32لاکھ 52ہزار 5سو روپے خرچ کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ بجلی کے اخراجات کے لیے 3کروڑ25لاکھ روپے ، دوران ملازمت فوت ہونے والے ملازمین کے لیے 10لاکھ روپے گرانٹ کی بھی منظوری دے دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ دوکانوں کی کرایہ داری سے سالانہ آمدن ایک کروڑ روپے ہے اور 10کروڑ روپے کے ڈیفالٹر دکانداروں کے ذمہ ہیں اور حکومت نے ڈسٹرکٹ کلیکٹر کی تحویل میں دکانیں دینے کا فیصلہ کیا ہے ایک قرار داد میں سیکر ٹری کالونی سے یہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ، میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں ہوٹلوں ،صابن ساز فیکٹریوں، دوکانوں ، بیوٹی پارلروں ، میرج ہال سمیت 38کے پہلے سے عائد ٹیکسوں میں ایک سو سے دو فیصد تک اضافہ کی سفار ش کی ہے جبکہ 82دوکانوں ، الیکٹرک سٹوروں وغیرہ پر نئے ٹیکس لگانے کی سفارشات کی منظوری دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پارکنگ فیس، پھاٹک فیس، تفریحی ٹیکس، کاپی فیس ، سلاٹر ہائوس، سروس چارج، پانی چھڑکائو کے ٹیکسوں اور فیس میں ایک سو فیصد سے لیکر دو فیصد تک اضافہ کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس میں سانحہ لاہور ، سانحہ شہباز قلندر اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے شہداء کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خانی کی گئی اجلاس میں میئر سردار اسد علی خاں اور ممبران میونسپل کارپوریشن حاجی حبیب طاہر ، میاں نوید مشتاق فرشتہ اور عامر عزیز کی طرف سے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں