لاکھوں روپے کے ڈیفالٹر ساہیوال واپڈا نے منیجر ، لینڈ ریکارڈ،گورنمنٹ قیوم ہسپتال ، ڈائریکٹر ہیلتھ اورپولیس لائن کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے

بدھ 1 مارچ 2017 13:55

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2017ء) محکمہ واپڈا میپکو ساہیوال نے محکمہ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر رائزڈ رجسٹریشن سیکشن تحصیل ساہیوال کے دفاتر ، گورنمنٹ قیوم ہسپتال ساہیوال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ڈائریکٹرہیلتھ ساہیوال ڈویژن ڈاکٹرسلیم صادق اور پولیس لائن بارک 6کے بجلی کے کنکشن 7لاکھ 43ہزار روپے کے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کی بنا پر کاٹ دیے ہیں ، ان محکموں نے تین، تین ماہ سے بجلی کے بلوںکی ادئیگیاں نہ کی تھیں اور واپڈا کے بار بار کنکشن کاٹنے کے نوٹس دینے کے با وجود سرکاری بلوں کی ادائیگی نہ کی اور چار محکمے ڈیفالٹر ہو گئے۔

(جاری ہے)

منیجر لینڈ کمپیوٹر رائزڈ رجسٹریشن اور گورنمنٹ قیوم ہسپتال کے بجلی کے کنکشن منقطع ہونے کی وجہ سے شہریوںکو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے لینڈ کمپیوٹر رائزڈ رجسٹریشن کے منیجر ، گورنمنٹ قیوم ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ڈائریکٹر ہیلتھ اور پولیس لائن کے ذمہ دار افسروں کو معطل کرکے بلوں کی ادائیگی کرائی جائے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں