ساہیوال ،چیف ایگزیکٹو آفیسر (DEA)محمد سجاد اسلم کا شہر کے مختلف سکولوں کا اچانک دورہ

جمعہ 24 مئی 2019 16:11

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر (DEA)محمد سجاد اسلم کا شہر کے مختلف سکولوں کا اچانک دورہ ‘بد انتظامی اورغیر حاضری پر متعدداساتذہ کومعطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (DEA)محمد سجاد اسلم نے شہر کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 87/6-Rکا دورہ کرتے ہوئے ناقص صفائی کی صورتحال‘کم انرولمنٹ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے SST/HMمسماة نیلو فر رانا ‘ گورنمنٹ ہائی سکول 87/6-Rمیں ای ایس ٹی (AT)کی غیر حاضری پر احمد سعید ‘ایس ایس ٹی انچارچ ہیڈ ماسٹر اور محمد امین ‘گورنمنٹ پرائمری سکول 87-A/6-Rکے محمد شعیب PST‘ قدیر احمد PST/HMاور محمد شعیب اورگورنمنٹ ایلمنٹری سکول185/9-Lمیں انتظامی بد نظمی پر ایس ایس ٹی و ہیڈ ماسٹر سلیم اختر کو فوری معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے احکامات دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 88/6-R،59/G-Dبوائز اور گرلز سکولوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر‘کم انرولمنٹ اور انتظامی بد نظمی پر سکول ہیڈز اورپرنسپل گورنمنٹ ہایئر سکینڈری سکول ہڑپہ عبدالقیوم سے جواب طلب کر لیا ۔ 1/10-L کے سکولوں میں نادیہ اسلم ESEکو نرسری کلا س کے بچو ں کو دھوپ میں بٹھانے پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے جبکہ ہیڈ ماسٹر ایس ایس ٹی امجد رسول کو فوری معطل کرنے کے احکامات دیئے جبکہ بدانتظامی پر انچارج سکول پی ایس ٹی سرفراز بیگم کو ہیڈ شپ سے ہٹا کرای ایس ای تنزیلہ انم کو انچارج سکول بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں