ساہیوال، کامسیٹ یونیورسٹی میں وصول کی گئی سمسٹر فیس سے ٹرانسپورٹ فیس اگلے سمسٹر میںشما رکی جائے، والدین و طلباء کا مطالبہ

جمعرات 6 اگست 2020 18:26

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) کامسیٹ یونیورسٹی میں وصول کی گئی سمسٹر فیس سے ٹرانسپورٹ فیس اگلے سمسٹر میںشما رکی جائے‘کووڈ 19کے باعث طلباء وطالبات کے والدین بھی مالی بحران کاشکار ہیں۔ والدین کو ٹرانسپورٹ فیس میں ریلیف دینے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مارچ میں شروع ہونے والے کووڈ 19سے قبل کامسیٹ یونیورسٹی ساہیوال کیمپس کے طلباء وطالبات نے موجودہ سمسٹر کی فیس جمع کروائی تھی جس میں15ہزار روپے ٹرانسپورٹ فیس بھی شامل تھی لیکن کووڈ19 کے باعث یونیورسٹی بند رہی اور لاک ڈائون کے باعث طلباو طالبات کے والدین بھی مالی بحران کاشکار رہے۔

طلباء وطالبات اور ان کے والدین نے یونیورسٹی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ٹرانسپورٹ فیس اگلے سمسٹر میںشمار کی جائے تاکہ والدین کو معاشی بحران میں کچھ ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں