ساہیوال بورڈ نےمیٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2021کےشیڈول کا اعلان کر دیا

جمعرات 19 نومبر 2020 17:58

چیچہ وطنی۔19نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19نومبر2020ء) :ساہیوال بورڈ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2021کے شیڈول کا اعلان کر دیاہے جو بالترتیب 6مارچ اور7مئی 2021 سے شروع ہونگے ۔

(جاری ہے)

یہ بات کنٹرولر امتحانات حافظ ڈاکٹر فدا حسین نے ایک پریس ریلیز میں بتائی انہو ں نے بتایا کہ میٹرک کے امتحانات کے لئے سنگل فیس کے ساتھ فارم 16نومبر سے 10دسمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ11سے21دسمبر اور ٹرپل فیس کے ساتھ22سے29دسمبر تک فارم وصول کئے جائیں گے ۔انہو ں نے مزید بتایا کہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لئے سنگل فیس کے ساتھ فارم 4سے 28جنوری 2021،ڈبل فیس کے ساتھ29جنوری سے 8فروری اور ٹرپل فیس کے ساتھ 9سے15فروری تک فارم آن لائن جمع کروائے جا سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں