بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ساہیوال انٹر پارٹIIکے نتائج کا اعلان ساہیوال کا نتیجہ 98.35فیصد رہا

جمعرات 14 اکتوبر 2021 23:07

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ساہیوال نے سالانہ امتحانات انٹر میڈیٹ پارٹIIکے نتائج کا اعلان کر دیا ہے اوربورڈ کا نتیجہ 98.35 فیصد رہا ۔نتائج کے مطابق 48874طلباء اور طالبات نے دا خلہ فارم حاصل کئے اور47987امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 47195طلباء اور طالبات کامیاب قرار دے دئے گئے ۔

پری میڈیکل گروپ میں 4645طلبا ء اور طالبات میں4604کامیاب 8089طالبات میں سی8056طالبات کامیاب قرار دے دی گئیں۔پری انجئیرنگ گروپ میں 4087طلباء میں سی4045طلباء کامیاب ہو گئے ۔2067طالبات میں سے 2056طالبات کامیاب ہو گئیں ۔جنرل سائنس گروپ میں4495طلباء میں سے 4458کامیا ب ہوئے ،3252طالبات میں سے 3236 طالبات کامیاب ہو گئیں۔

(جاری ہے)

کامرس گروپ میں560طلباء میں سی557طلباء پاس ہو گئے ۔

215طالبات میں سے 214کامیاب ہو گئیں۔ہیمونٹیس گروپ میں 4934طلباء میں سی4911کامیاب ،5054طالات میں سے 5042کامیاب ہو گئیں۔پرائیویٹ پری میڈیکل 557طلباء میں سے 446کامیاب ،851طالبات میں713کامیاب ہو گئیں۔پری انجئیرنگ میں311طلباء میں سی234،122طالبات میں سی110کامیاب ہو گئیں،جنرل سائنس گروپ میں 263طلباء میں سی212کامیاب ،167طالبات میں سی160کامیاب اور کامرس گروپ 189طلباء میں سے 181امیدوار کامیاب ہوئے ۔56طالبات میں سے 54طالبات کامیاب ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں