ساہیوال ڈویژن کے تمام کالجز میں سمرکیمپ کی رجسٹریشن کاسلسلہ جاری

بدھ 11 مئی 2016 20:29

ساہیوال۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء ) سیکرٹری ہائیرایجوکیشن پنجاب کی ہدایت پر ساہیوال ڈویژن کے تمام کالجز میں پری ایف ایس سی کی کلاسز کیلئے سمرکیمپ کی رجسٹریشن کاسلسلہ جاری ہے اورکلاسز بھی شروع کردی گئیں۔ سمرکیمپ میں طلباء کوفری تعلیم دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈائریکٹر کالجز ساہیوال ڈویژن عبدالمجید نے ایک ملاقات میں بتائی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز قاضی عبدالناصر بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سمرکیمپ لگانے کامقصد کمزور طلباء کی چھٹیوں میں بھرپورتیاری کراناہے تاکہ چھٹیوں میں ان کاقیمتی وقت ضائع نہ ہواور وہ تیاری کرکے دیگر اداروں کے طلباء سے پیچھے نہ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں