ناجائز تعلقات کے شبہ میں 3ملزمان نے ایک شخص کو قتل کردیا

اتوار 20 مئی 2018 20:00

ساہیوال۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ناجائز تعلقات کے شبہ میں 3ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا‘ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 66/G-D میںصابر وغیرہ3ملزمان نے رات کے وقت عبدالغفور کے گھر میں گھس کر اسے کاربین سے فائر کرکے شدید زخمی کردیا جو زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ملزم صابر کو شک تھا کہ عبدالغفور کے انور بی بی کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں اسی شک کی بناء پر صابر وغیرہ نے عبدالغفور کو قتل کردیا ۔ پولیس تھانہ بہادرشاہ نے زیر دفعہ302/34 ت پ مقدمہ درج کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں