اُردو پوائنٹ پاکستان ساہیوالساہیوال کی خبریںعوام پی ٹی آئی کے امیدواروں کوکامیاب کرانے کے لئے بھرپور سپورٹ کریں،چوہدری ..

عوام پی ٹی آئی کے امیدواروں کوکامیاب کرانے کے لئے بھرپور سپورٹ کریں،چوہدری نوریزشکور

ساہیوال۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار این ای147 چوہدری نوریزشکور اورپی پی 197 حاجی شیخ محمدچوہان نے کہاہے کہ عوام ن لیگ کے امیدواروں کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں منتخب ہوکر پانچ سال تک آپ کے پاس نہ آنے والے سابق ممبران اسمبلی آج دوبارہ آپ کوسبز باغ دکھارہے ہیں یہ کس منہ سے اب ووٹ مانگتے ہیں انہیں دوٹوک جواب دیکر فارغ کریں۔

(خبر جاری ہے)

وہ یہاں مختلف مقامات فتح شیرکالونی‘ حسینی چوک اور مسلم بن عقیل کالونی میں کارنرمیٹنگز سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خاںنے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے 22سال جدوجہد کی جس کے نتیجہ میں آج سابق وزیراعظم نوازشریف ‘اس کی بیٹی مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدر کرپسن ثابت ہونے پر اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ انشاء الله پی ٹی آئی انتخابات میں جیت کرعمران خاں کو وزیراعظم بنائے گی اورملک کوکرپشن سے پاک کرنے کے لئے قانون سازی کریگی۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام کوچاہئے کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کوکامیاب کرنے کے لئے بھرپور سپورٹ کریں اورانہیں ووٹ دیتے ہوئے بلے پرمہرلگاکر کامیاب بنائیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

ساہیوال شہر کی مزید خبریں