قائداعظم کے سنہری اصولوں کے مطابق ملک کو ایک شاندار اسلامی او ر فلاحی مملکت بنائیں گے،رائے حسن نوازخان

منگل 14 اگست 2018 22:00

قائداعظم کے سنہری اصولوں کے مطابق ملک کو ایک شاندار اسلامی او ر فلاحی مملکت بنائیں گے،رائے حسن نوازخان
ساہیوال۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے انقلابی ویژن کے ساتھ قائداعظم کے سنہری اصولوں کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی مملکت بنائے گی ۔ تمام اہل وطن کو 71واں جشن آزادی مبارک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویسٹرن پنجاب کے صدر اور سابق ممبر قومی اسمبلی رائے حسن نوازخان نے کیا ۔

تقریب سے ضلعی صدر رانا آفتاب احمد خان نے بھی خطاب کیا ۔ شرکاء میں ملک فیصل جلال ڈھکو ‘میاں نوید اسلم ‘میاں انوارالحق رامے ‘میڈم رائو نیلم افتخار ‘وحید اصغر ڈوگر اور دیگر راہنما شریک تھے ۔ رائے حسن نواز خان نے کہاکہ عمران خان کا بطور وزیراعظم پاکستان انتخاب انتہائی خوش آئند اورملک و ملت کیلئے مبارک موقعہ ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے مثالی وژن کے ساتھ قائداعظم کے سنہری اصولوں کے مطابق ملک کو ایک شاندار اسلامی او ر فلاحی مملکت بنائے گی جس میں ہر شہری کو عزت و احترام ‘ روزگار ‘ تعلیم اورصحت کی عالمی معیار کی سہولتیں فراہم ہوں گی ۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے کبھی بھی تصادم کی سیاست نہیں کی ۔ اپوزیشن سے بھی امید کرتے ہیں کہ وہ مثبت رویوں کامظاہرہ کرے گی اور عمران خان کے ایجنڈے میں روڑے نہیں اٹکائے گی ۔ آخر میں جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک بہت بڑا کیک کاٹا گیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں