پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی عمران خان کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

ہفتہ 18 اگست 2018 21:13

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی عمران خان کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
ساہیوال۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں شیخ شاہد حمید ‘ضیاء الرحمن خان اورشفیق احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کو وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہاہے کہ عمران خان کی22سالہ جدوجہد رنگ لائی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی جدوجہد کے نتیجہ میں ملک میں نہ صرف تبدیلی آئیگی بلکہ ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے عوام سے انتخابی مہم کے دوران جو وعدے کئے تھے انشاء الله وہ اپنے وعدوںپر پورااتریںگے ۔ احتساب کے عمل کو تیز کرتے ہوئے ملک سے لوٹی دولت واپس لائینگے اور کرپٹ افراد کے خلاف کارروائی کرینگے۔انہوںنے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ عمران خان آئی ایم ایف سے پاکستان کو نجات دلانے میں اپنا اہم کردار اداکریںگے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں