ریسکیو 1122 عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،ڈاکٹر خالد عبداللہ

اتوار 19 اگست 2018 19:30

ساہیوال۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرریسکیو1122ساہیوال ڈاکٹر خالد عبداللہ نے کہاہے کہ ریسکیو 1122 عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اورضلع ساہیوال کے تمام علاقوں میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی صورت میں ہر طرح کی امدادی کارروائیوں کو پوری لگن اور جذبہ حب الو طنی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

عید الاضحی کے حوالے سے ابتدائی اقدامات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ میٹنگ کے منٹس تمام متعلقہ محکمہ جات کو ارسال کر دیئے ہیںتاکہ تمام محکمہ جات اپنے اپنے فرائض ٹھیک طریقے سے سرانجام دے سکیں۔ ان خیا لات کا اظہارانہوںنے ایک ملاقات میں کیا۔ انہو ں نے کہا کہ عید الاضحی کے ایام کے دوران کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122کا عملہ ‘ ایمبو لنسیز‘ فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکلزہا ئی الرٹ رہیںگی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میںمصیبت زدہ افرادکو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں