ساہیوال چیمبر کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ آج ہو گی

اتوار 23 ستمبر 2018 19:50

ساہیوال۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات آج ہوںگے۔ انتخابات چیمبر کے دفتر فتح شیر روڈ پر ہوںگے اور پولنگ صبح8بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گی۔ڈیمو کریٹک گرو پ اور اپنا گروپ کے دوران ایسوسی ایٹ کلاس کی 4سیٹوںپر سخت مقابلے کا امکان ہے جبکہ کارپوریٹ کلاس میں ڈیمو کریٹک گروپ کو برتری دکھائی دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

دونوںگروپوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران چیمبر ز ممبران کو اپنی اپنی ترجیحات بتائی ہیں اور چیمبر ز ممبران نے دونوں گروپوں کے امیدواروںکو ووٹ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ کارپوریٹ کلاس کے لئے ڈیمو کریٹک گروپ کے امیدواران محسن علی چوہان ‘شہزاد انجم انصاری ‘میاں عمیر علی ‘شیخ فیصل اکرام اور اپنا گروپ کے امیدواران میاں سعید اختر‘محمد اویس ‘عاطف حمید اور شاہد عزیز ہیںجبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے لئے ڈیموکریٹک گروپ کے امیدواران سردار ظفر گھمن ‘عبدالقیوم ‘ چوہدری اکرم رسول ‘ ڈاکٹرمعظم بیگ اور اپنا گروپ کے امیدواران چوہدری راشدحمید‘ طفیل انجم‘ جاوید رشید اورجاوید بلوچ ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں