ساہیوال چیمبرکے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹک گروپ کامیاب ہوگا

اتوار 23 ستمبر 2018 19:50

ساہیوال۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) سابق صدر ساہیوال چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز اورڈیموکریٹک گروپ کے راہنما حاجی سہیل انجم نے دعویٰ کیاہے کہ چیمبر کے سالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹک گروپ کوواضح کامیاب ہوگی اور ڈیموکریٹک گروپ جیت کر صدارت ودیگر عہدوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک گروپ نے بھرپور انتخابی مہم چلائی ہے اور مہم کے دوران چیمبرممبران نے ان کے گروپ کو ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی بھرپوریقین دہانی کرائی ہے جس کے نتیجہ میں سالانہ انتخابات میں بڑی کامیابی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک گروپ جیت کر چیمبرکے تعمیر وترقی کے منصوبے شروع کرکے انہیں مکمل کرے گااور ممبران کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرینگے اور انہیں درپیش مسائل حل کرکے ریلیف دینگے۔ انہوں نے کہا کہ مخالف گروپ جتنا مرضی پروپیگنڈہ کرلے ممبران نے مخالف گروپ کی کارکردگی دیکھ کر انہیں شکست دینے کافیصلہ کرلیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں