بھارتی آرمی چیف کا بیان بچگانہ ہے،اے ڈی چوہدری

اتوار 23 ستمبر 2018 19:50

ساہیوال۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی کے راہنما اے ڈی چوہدری نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان بچگانہ ہے۔ بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوںسے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔ بھارتی فوج اپنے ملک میں شرپسندوںکو خوش کرنے کیلئے ایسے بیانات دیتی ہے۔ اخبا رنویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تاریخ گواہ ہے بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فوج سے منہ کی کھائی ہے۔

بھارت میں اگر ہمت ہوتی تو وہ مذاکرات کی بات کرکے مکر نہ جاتا۔ بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کی بجائے ایسے انتشاری بیان دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت نے اگر ارض وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھاتو پاکستانی افواج کے ساتھ پوری قوم شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور بھارت کا ڈٹ کرمقابلہ کریگی۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکمران اپنے ملک میں کرپشن کی وجہ سے بدنام ہورہے ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف ایسے بیانات دیکر بھارتی عوام کی توجہ جنگ کی طرف مبذول کروارہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ کشمیریوںپر ظلم ڈھانے والے بھارتی کشمیریوں کے حوصلے پست نہ کرسکے اور بزدل بھارتی اب راہ فرار چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انشاء الله وہ وقت دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارت اپنی سیاسی دوکانداری چمکانے کیلئے پاکستان مخالف بیان دے رہی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں