ساہیوال، تیز رفتار بس بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی، دو عورتوں سمیت چار مسافر جاں بحق، 9 شدید زخمی

ہفتہ 10 نومبر 2018 15:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) ساہیوال عارف والا روڈ پر چک34۔ای بی کے قریب تیز رفتار اے سی بس بے قا بو ہو کر در خت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو عورتوں سمیت چار مسافر ہلاک اور9شدید زخمی ہو گئے۔تین کی حالت نازک ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک ائیر کنڈیشنڈ مسافس بس نمبر445/BYAبہاول نگر سے فیصل آباد جا رہی تھی کہ جب بس 34۔

(جاری ہے)

ای بی کے قریب موڑ پر پہنچی تو ڈرائیور کو اونگھ آگئی جس کے نتیجہ میں بس در خت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں مو قع پر تین مسافر شریں عمران زو جہ عمران ساجد47سالہ فیصل آباد،لبنیٰ زوجہ قیصر38سالہ فیصؒ آباد اور اسلم47سالہ فیصلؒ آباد تینوں ہلاک ہو گئے جبکہ عمران ،قیصر اور پانچ بے ہوش مسافروں کو سول ہسپتال دا خل کرا دیا گیا جن میں سے ایک مسافر دم توڑ گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ندیم 22سالہ،آفتاب احمد27سالہ دو زخمیوں کو مو قع پر ہی مر ہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ تینوں زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں