ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں ‘ملزمان نقدی ‘موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھین کرفرار

بدھ 5 دسمبر 2018 18:50

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) ڈکیتی کی تین مختلف وارداتیں ‘ملزمان نقدی ‘موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھین کرفرار ‘مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر نوجوان کو زخمی کردیا۔ ڈکیتی کی واردات 68/5-Lکے قریب ہوئی یہاں دوپہر کے وقت انعام الله اپنے دوست وسیم شہروز کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بگڑی پل سے گھر جارہاتھا کہ راستے میں امانت وغیرہ دو ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و موبائل فون کل مالیتی 1لاکھ6ہزارروپے چھین لی، اسی دوران ایک اور موٹرسائیکل سوار محمد امین کو گن پوائنٹ پر روک کر نقدی چھین لی۔

(جاری ہے)

مزاحمت پر ملزمان نے پسٹل کے بٹ مارکر اسے زخمی کردیا اور فرارہوگئے۔ دوسری واردات 186/9-L کے قریب ہوئی یہاں شاہد طارق ہڑپہ میں بنک سے رقم نکلوا کر اپنی ممانی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نائی والے بنگلے جارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی ‘1لاکھ60ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ تیسری واردات 87/9-Lمیں یہاں خضر حیات اپنی موٹرسائیکل پر گھر سے 87/9-L رشتہ داروںکے ملنے جارہاتھا کہ راستے میں علی نواز وغیرہ 4ملزمان نے گن پوائنٹ پرروک لیا اور اس سے نقدی 16ہزارروپے اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھین لیا اور فرارہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں