سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے ننھے شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا،محمدعلی ضیاء

اتوار 16 دسمبر 2018 18:50

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ( ر)محمدعلی ضیاء نے کہاہے کہ 16دسمبر 2014سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے ننھے منے شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ پوری قوم ملک اور تعلیم دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہے۔ انشاء الله شکست دشمن کامقدر ہے۔ وہ یہاں ایک ملاقات میں سانحہ پشاور کے حوالہ سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سانحہ پشاور پوری قوم کیلئے دکھ بھرا سانحہ تھا قوم کے ننھے منے طالب علموںکو دہشتگردوںنے گولیوںسے چھلنی کرکے شہید کیا لیکن اس کے باوجود پوری قوم کے حوصلے نہ تو پست ہوئے اور نہ ہی دہشتگردوںکے خلاف قوم پیچھے ہٹی۔سکیورٹی اداروںنے قوم کے ساتھ مل کر دہشتگردوںکا پیچھا کرتے ہوئے انہیں نیست ونابود کیا ۔آج پوری قوم اپنے معصوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور الله تعالیٰ سے دعاگو ہے کہ الله تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور پوری قوم کو دشمنوںکے خلاف متحدرہنے کی ہمت دے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں