ساہیوال واقعہ، پولیس اہلکاروں نے پھر سے کہانی بدل دی
جاں بحق ہونے والے افراد دہشت گرد تھے جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے: ترجمان سی ٹی ڈی کا دعوی
محمد علی ہفتہ 19 جنوری 2019 21:58
(جاری ہے)
آپریشن کے دوران ریڈ بک میں شامل دہشت گرد شاہد جبار، عبدالرحمان اور ایک نامعلوم شخص فرار ہوگئے۔
جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔ موقع سے خود کش جیکٹ ہینڈ گرنیڈ، رائفلز ور دیگر اسلحہ قبضے میں لیا گیا۔ بیان کے مطابق مارا گیا دہشت گرد ذیشان کالعدم تنظیم داعش کا مقامی سرغنہ تھا۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز ساہیوال میں قادرآباد کے قریب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )کی فائرنگ سی40سالہ خاتون اور 14سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چاروں جاں بحق افراد کو اغوا کار قرار دیا گیا ہے اور دعوی کیا گیا ہے کہ پولیس نے ایک آلٹو گاڑی اور موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار افراد نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے چاروں افراد جاں بحق ہوگئے اور تین دہشتگرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں سٹی ٹی ڈی نے گاڑی سے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے یہ کارروائی فیصل آباد میں سولہ جنوری کو ہونے والے آپریشن میں فرار شاہد جبار اور عبدالرحمان کے سلسلے میں کی گئی ہے ہلاک ہونے والادہشتگرد داعش کمانڈر ذیشان ہے جس کی شناخت ہوگئی ہے ۔ تاہم حیران کن طور پر کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔پولیس نے کہا کہ اغوا کاروں کے قبضے سے تین بچے بازیاب کرالیے گئے جو گاڑی کی ڈگی میں موجود تھے۔ تاہم صورت حال اس وقت یکسر تبدیل ہوگئی جب لاشوں اور زخمی بچوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے گاڑی کے ٹائر پر پہلے فائر کئے اور پھر اس کے بعد گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جبکہ گاڑی سے کوئی مزاحمت بھی نہیں ہوئی جب پولیس نے گاڑی سے لاشیں برآمد کی تو اس دوران کوئی خود کش جیکٹ یا بارودی مواد بھی برآمد نہیں ہوا بعد ازاں پولیس نے تین زخمی بچوں کو قریبی پٹرول پمپ پر چھوڑ دیا جنہیں مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا وہاں پر بچوںنے اپنا بیان قلمبند کرایا کہ جاں بحق افراد ان کے والد، والدہ، خالہ اور ڈرائیور ہیں۔ وہ لوگ لاہور شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں پولیس نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور ہمارے والدین کو گولیوں سے ما ر دیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس نے نہ گاڑی روکی اور نہ تلاشی لی بلکہ سیدھی فائرنگ کردی۔ میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور رپورٹ طلب کرلی جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزردار نے آئی جی پنجاب کو واقعہ کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ جبکہ واقعے میں ملوث تمام پولیس اہلکار گرفتار بھی کر لیے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو سستی روٹی کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،کمشنر شعیب اقبال
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
ساہیوال، تین منشیات کے سمگلروں کو 43سال قید ،12لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں
ساہیوال، پولیس غلہ منڈی کا کا نسٹیبل شہریوں کو تنگ کرکے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
ساہیوال، زمیندار کی ماں سے کار سوار نو سرباز 2لاکھ30ہزارروپے نقدی اور زیورات لے اڑے
ساہیوال، ڈاکو کمپنی ملازم، کلرک ودیگر سے نقدی ،موٹر سائیکل،موبائل لوٹ کر فرار
شہریوں سے رشوت طلب کرنے پرتھانہ غلہ منڈی،چوکی بائی پاس پر تعینات وائرلیس آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج، ملزم ..
ہڑپہ میوزیم میں ورلڈ ہیریٹیج ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
ضلع ساہیوال کی انتظامیہ اور ارکان اسمبلی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے متحرک
کمشنر ساہیوال ڈویژن نے پلاسٹک بیگز کے خلاف خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کر دی
کمشنر ساہیوال کا فتح شیر روڈ اور کالج روڈ کا دورہ
پنجاب حکومت نے ضلع ساہیوال کی 5 اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی منظوری دے دی
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی