ساہیوال، حکومت ظلم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، شیخ نعیم

منگل 22 جنوری 2019 18:40

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے سرگرم کارکن شیخ نعیم نے کہاہے کہ حکومت ظلم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور اس طرح کے واقعات سابق حکومت کی کھلی چھٹی پالیسی کا تسلسل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر سخت ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کاحکم دیاہے جس پر تحقیقاتی ٹیم غیر جانبداری کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے ۔

اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ سابق حکومتوں نے ملک میں آئین کی بالادستی کی بجائے لوٹ مار کی سیاست کی ہے۔ احتساب پر چیخ وپکار اور الزام تراشیاں سابق حکمرانوں کی کرپشن کا منہ بولتاثبو ت ہے۔ سابق حکمرانوں نے اگر کرپشن نہیں کی تو احتساب پر چیخیں کیوں نکال رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے پاکستان کوآج بین الاقوامی سطح پر عزت مل رہی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں