سانحہ ساہیوال ، عدالت میں ملزموں کو پیش نہ کر نے پر ڈ ی پی او کو شوکاز نو ٹس جاری، 25فروری کو طلب

جمعہ 22 فروری 2019 22:41

سانحہ ساہیوال ، عدالت میں ملزموں کو پیش نہ کر نے پر ڈ ی پی او کو شوکاز نو ٹس جاری، 25فروری کو طلب
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2019ء) سانحہ ساہیوال کے جوڈیشل انکوائری کے آفیسر جو ڈیشل مجسٹریٹ دفعہ30سینئر سول جج شکیل احمد گورائیہ نے عدالت میں ملزموں کو پیش نہ کر نے پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کو شوکاز نو ٹس جاری کر کی25فروری کو طلب کر لیا ہے ۔ایس ایچ او یوسف والہ کی بھی سر زنش کی ۔جو ڈیشنل انکوائری آفیسر کو آج مقتول ذیشان ڈرائیور کے بھائی احتشام نے بیان قلمبند کرایا ۔

(جاری ہے)

جوڈیشنل انکوائری آفیسر 25فروری کو مو قع پر پہنچ جائیں گے ۔احتشام نے صحافیوں سے باتیں کر تے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی صرف اور صرف سی ٹی ڈی اہلکاروں ملزموں کو بچانے کے لئے کام کر رہی تھی ۔جے آئی ٹی نے میرا جعلی بیان تحریر کیا ہے۔متاثرہ خاندان جے آئی ٹی کو تسلیم نہیں کر تے ۔ہمارا مطالبہ جوڈیشل کمیشن کا تھا اب جو ڈیشل کمیشن اور عدالت جو فیصلہ کرے گی ہم منظور کریں گے اور ہم انصاف کیلئے جدو جہد کر تے رہیں گے ۔احتشام نے الزام لگایا کہ جے آئی ٹی نے اہم ثبوت ضائع کئے لیکن لیکن اللہ تعالیٰ انہیں انصاف دے گا ۔جوڈشیل انکوائری اب 25فروری کو ہوگی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں