ساہیوال، مقدمہ بازی کی رنجش پر پانچ افراد نے 6بچوں کی ماں کو کلہاڑیاں کے وار کر کے قتل کر دیا، ایک ملزم گرفتار

ہفتہ 16 مارچ 2019 15:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) نواحی گائوں بشیرہ میں مقدمہ بازی کی رنجش پر پانچ افراد نے 6بچوں کی ماں مریم کو کلہاڑیاں کے وار کر کے قتل کر دیا ،ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے محمدناصر اور چاکر کے درمیان مقدمہ بازی چلی آرہی تھی کہ جمعہ کی رات مویشیوں کے پاس سوئی ہوئی محمد ناصر کی ماں مر یم پر کلہاڑیوں سے چاکر ،صدام اور انکے تین ساتھیوں نے حملہ کر دیا اور کلہاڑیاں مار کر مر یم کو قتل کر دیا ۔مر یم کے شور پر محمد ناصر اور پڑوس والے آگئے تو ملزم بھاگ گئے ۔پولیس بہادر شاہ نے 5ملزموں چاکر،صدام اور انکے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ 148,302ت پ درج کر لیا اور چاکر کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں