Rساہیوال ، ٹریفک حادثات میں2افراد جاں بحق

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

8 ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) یہاں ٹریفک حادثات میں ڈیڑھ سالہ بچہ اور محنت کش سمیت دو افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چک 66/GDکے اللہ دتہ اور اسکی بیوی ڈیڑھ سالہ بچے محمد رحیم کو فرید ٹائون مو ٹر سائیکل پر لیکر آرہے تھے کہ مو ٹر سائیکل جمپ پر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ڈیڑھ سالہ بچہ محمد رحیم جاں بحق ،اسکا باپ اللہ دتہ شدید زخمی ہو گیا ۔نور شاہ روڈ پر چک 45۔جی ڈی کے قریب دو مو ٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے 25سالہ ناصر جاں بحق اور اللہ دین شدید زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں