ض*ساہیوال ،ضلعی انتظامیہ نے تین روزہ جشن بہاراں کے تمام انتظامات مکمل کرلئے

بدھ 20 مارچ 2019 19:51

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) ضلعی انتظامیہ نے 23مارچ سے 25مارچ تک تین روزہ جشن بہاراں کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جس دوران عوام کو تفریح اور انہیں صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے متعدد پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں سب سے اہم مال منڈی میں نیزہ بازی اور دودھ دینے والے جانوروں کے مابین مقابلے شامل ہیں -جشن بہاراں کے پروگراموں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے بتایا کہ 3روزہ میلے میں پھولوں کی نمائش،یوم پاکستان پر روایتی پرچم کشائی اور مختلف پروگرام ظفر علی سٹیڈیم میں مینا بازار،میوزیکل شو اور روایتی فوڈ کورٹس بھی شامل ہیں -اس کے علاوہ مال منڈی میں تینوں روز گھڑ ڈانس ،ڈاچی ڈانس اور نیزہ بازی کے مقابلے جاری رہیں گے -انہوں نے مزید بتایا کہ عوام کی تفریح کے لئے سرکس بھی لگوائی گئی ہے تاہم کسی قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیوں اور ہلڑ بازی کو سختی سے روکنے کا بھی مکمل انتظام کیا گیا ہے -جشن بہاراں کی خاص بات 25مارچ کو شام 4بجے فٹ بال گرائونڈ میں پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑیوں کے مابین والی بال میچ کا انعقاد بھی شامل ہے جسے ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی منعقد کرا رہے ہیں -انتظامیہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ان تین روزہ تقریبات میں فیملی کے ہمراہ شریک ہوں اور نظم و ضبط کا بہترین مظاہرہ کریں تا کہ دوسرے شہری کسی قسم کی پریشانی سے بچ سکیں -

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں