کسی حکومت نے اوراق مقدسہ وشہید قرآن مجید کے دائمی شرعی تحفظات کیلئے کو اقدامات نہیں اٹھائی, اسلم قصوری

اتوار 21 اپریل 2019 17:20

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) ممبر پنجاب قرآن بورڈ محمد اسلم قصوری نے کہاہے کہ 70سال کے دوران کسی حکومت نے اوراق مقدسہ وشہید قرآن مجید کے دائمی شرعی تحفظات کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے جو ارباب اختیار اس کار خیر کے لئے اپنی ذمہ داری کو پورا کریںگے وہ یقینا دنیا وآخرت میں قدرت ومنزل کے حق دار پائیںگے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ موجودہ صورتحال میں جمع کئے گئے مقدس صفحات کو کہاں تحفظ دیں۔

(جاری ہے)

بعض افراد ایسے اوراق کو دریائوں‘ نہروں کے آلودہ پانی میں بہارہے ہیں اور بعض افراد ایسے صفحات کو جلاکر ان کی راکھ دریا میں پھینک دیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ورکرز کی عملی کوشش سے ملک میں کروڑوں افراد نے مقدس صفحات کے ادب واحترام کے حوالہ سے احتیاط کا دامن تھام لیاہے۔

قرآن مجید کی سورة الحج میں شعائرالله یعنی ادب کی چیزوں کے ادب واحترام کو دلوں کا تقویٰ قرار دیاگیاہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت بھی کثیر افراد اخبارات ‘کتب و دیگر لٹریچر کو ردی میں فروخت کرکے بے ادبی کررہے ہیں جو درست عمل نہیں۔ اس لئے مقدس صفحات کے تحفظ کیلئے حکمرانوںکو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں