ساہیوال، مریضوں کیلئے اوپی ڈی میں انسولین بند ہونے سے شوگر کے مریض پریشان ‘مریض سراپا احتجاج

جمعرات 16 مئی 2019 18:05

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کیلئے اوپی ڈی میں انسولین بند ہونے سے شوگر کے مریض پریشان ‘انسولین صرف ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو دی جانے لگی‘ شوگر کے مریض سراپا احتجاج‘ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اوپی ڈی میں انسولین کی فراہمی کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال اور قیوم ہسپتال میں اوپی ڈی میں آنے والے شوگرکے مریضوں کو انسولین کی فراہمی کی سہولت تھی جو تقریباً 6ماہ سے بند کردی گئی ہے اور اب صرف مذکورہ ہسپتالز میں داخل شوگر کے مریضوںکو انسولین لگانے کی سہولت دی جاتی ہے۔

اوپی ڈی میں انسولین بندہونے سے شوگر کے غریب مریض انسولین مہنگی ہونے کے باعث بازار سے خرید نہیں سکتے جس کی وجہ سے ان کی صحت تیزی سے متاثر ہورہی ہے۔ غریب مریضوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں سرکاری ہسپتال سے انسولین کی سہولت بند کردی گئی ہے جس کے باعث وہ نہ صرف پریشان ہیں بلکہ ان کی صحت تیزی سے گرنے سے ان کے مسائل میںاضافہ ہوگیاہے اور وہ پہلے ہی مالی مسائل کاشکار ہیں۔ا نہوںنے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں