ج* سانحہ ساہیوال کے گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمہ کی سماعت17مئی کو ہوگی

جمعرات 16 مئی 2019 20:06

yساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں کی عدالت میںسانحہ کے گرفتار ملزموں صفدر حسین،سیف اللہ عابد،احسن خاں،رمضان،حسنین اکبر اور نا صر نوازکے خلاف مقدمہ کی سماعت17مئی کو ہوگی ۔30 اپریل کو مدعی مہر خلیل کے وکیل نے مو قف اختیار کیا تھا کہ مد عی نے مقدمہ کی سماعت ساہیوال کی انسداد دہشت گر دی عدالت سے لاہور کی عدالت میں شفٹ کر نے کی ہائیکورٹ میںرٹ دائر کر رکھی ہے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی اور فرد جر م بھی عائد نہ ہو سکی تھی۔

(جاری ہے)

19جنوری کو جی ٹی روڈ پر پل55کے قریب سانحہ ساہیوال کے کار سوار خاندان چو نگی امر سدھو لاہورکے مہر خلیل ،اسکی بیوی نبیلہ،13سالہ بیٹی اریبہ اور ڈرائیور ذیشان کو سی ٹی ڈی اہل کاروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور10سالہ بچہ عمیر خلیل اور اسکی دو کمسن بہنیں حاویہ ،معاویہ زخمی ہو گئیں تھیں ۔جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کو مقتول خاندان کا قاتل قرار دے دیا تھا اور پولیس یوسف والہ نے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کر دیا تھا اور ملزموں کے خلاف مقدمہ337,324,302اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کیا گیا تھا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں