ساہیوال، ڈکیتی کی 3مختلف وارداتوں میں ڈاکو نقدی ‘موبائل فون ‘موٹرسائیکل چھین کر فرار ‘مقدمات درج

ہفتہ 18 مئی 2019 18:35

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) ڈکیتی کی 3مختلف وارداتوں میں ڈاکو نقدی ‘موبائل فون ‘موٹرسائیکل وغیر ہ چھین کر فرار ‘مقدمات درج ۔ ڈکیتی کی واردا ت وائی بلاک فرید ٹائون میںہو ئی یہاں شکیل احمد اپنی دوکان الیکٹرانکس بندکرکے رات کے وقت کار پر واپس گھرجارہاتھا کہ راستے میں رمضان وغیرہ 3ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے 35ہزارروپے نقدی چھین کرفرارہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات 90/9-Lمیںشام کے وقت ہوئی یہاں غلام قادر عارف والاروڈ سے موٹرسائیکل پر اپنے گھرجارہاتھا کہ بابا بگھے شاہ دربار کے قریب احسان الله وغیرہ3 ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی‘ موبائل فون اور موٹرسائیکل نمبری5080/SLOکل مالیتی 67ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ تیسری واردات 3/10-Lمیں رات کے وقت ہوئی یہاں محمد عظیم اپنے کزن کامران اورمظہر فرید کے ہمراہ دوکان پر موجود تھے کہ تین ملزمان اجمل وغیرہ نے گن پوائنٹ پر موبائل فون ونقدی 47ہزار رپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں