ساہیوال، عارضی قیام گاہ اور مکان کرائے پر دیکر متعلقہ تھانوںکو اطلاع نہ دینے پر 7ملزمان گرفتار‘ 12کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 18 مئی 2019 18:35

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) عارضی قیام گاہ اور مکان کرائے پر دیکر متعلقہ تھانوںکو اطلاع نہ دینے پر 7ملزمان گرفتار‘ 12کے خلاف مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں بعض افراد نے اپنے مکان اور ہوٹل میں عارضی قیام گاہ دینے پر مالکان نے متعلقہ تھانوںکو اطلاع نہیں دی جس پر پولیس نے دوران چیکنگ پوچھ گچھ کی تو ملزمان جرم کے مرتکب ہوئے ۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے 86/6-Rمیں اقبال ‘نعیم ‘سکیم نمبر 3میں ساجد وغیرہ2ملزمان ‘85/6-Rمیں عاصم ‘محمد فراز وغیرہ2ملزمان کوگرفتار اورڈسپنسری روڈ غلہ منڈی میں الطاف علی شاہ اورریحان وغیرہ 4ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں