ساہیوال ،شہدائے پولیس کی فیملیز کو ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ او ز کی جانب سے راشن تقسیم

اتوار مئی 18:25

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال کیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء کی ہدایت پر ضلع ہذا کے شہدائے پولیس کی فیملیز کو ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ او ز کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔اس سلسلہ میںڈی پی اوساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیا ء شہید ASIدلاور حسین کے گھر جا کر ان کی فیملی سے ملے اور انہیں پھولوں کا گلدستہ اور تحائف دئیے اور ان کی فیملی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں وقت گزارتے ہو ئے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی تاریخ پولیس کے بہادر سپوتوں کی ہزاروں قربانیوں سے مزین ہے ۔ہمیں پنجاب پولیس اور بالخصوص ساہیوال پولیس کے بہادر شہدا ء پر فخر ہے جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ضلع پولیس ہر مقام پر شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کر تی رہتی ہے ۔شہداء کے لواحقین کی ویلفیئر کو مد نظر رکھتے ہو ئے ماہ رمضان میں ان کے لیے راشن کا انتظام کیا گیا جو کہ ان کی ضروریات پوری کر نے کے لیے نہیں بلکہ یہ احساس پیدا کر نے کے لیے ہے کہ ہم آپ کے سپوت کی عظیم قربانی کو نہیں بھولے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments