ْساہیوال ،بلال کالونی میںکارپوریشن عملہ نے جگہ جگہ بنائے جانے والے سپیڈ بریکر مسمار کردیئے گئے

اتوار 19 مئی 2019 18:25

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) بلال کالونی میںکارپوریشن عملہ نے جگہ جگہ بنائے جانے والے سپیڈ بریکر مسمار کردیئے ‘شہریوںکا سڑک کی مرمت کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل بلال کالونی گلی نمبر1 میں جگہ جگہ سپیڈ بریکر تعمیر کئے گئے جو چند روز قبل کارپوریشن عملہ نے مشینری کے ہمرا ہ پہنچ کر مسمار کردیئے۔

(جاری ہے)

مسمار کئے گئے سپیڈ بریکر سے شہریوں کو موٹرسائیکلوںپر گزرنے میں پہلے سے بھی زیادہ مشکلات پیش آرہی ہیں۔ شہریوںکا کہناہے کہ سپیڈ بریکر مسمار تو کئے گئے ہیں لیکن مسمار کرنے کے بعدوہاں مرمت نہیں کی گئی اور سپیڈ بریکر بھی پوری طرح مسمار نہیں کئے گئے بعض مقامات پر سپیڈ بریکر آدھے اور بعض مقامات پرپورے موجود ہیں جہاں مسمار ہوئے ہیں وہاں سڑک کو مرمت نہیں کیاگیا۔ انہوںنے ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن ساہیوال عارف انور بلوچ کو فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں