ساہیوال ،دو نامعلوم ڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی

اتوار 16 جون 2019 18:10

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) دو نامعلوم ڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی ‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق 92/9-Lکارہائشی محمد مبین ملک رات کے وقت موٹرسائیکل پر باہر والا اڈا سے واپس اپنے گھرجارہاتھا کہ راستے میں سوئی گیس پلانٹ 92/9-L کے قریب دو نامعلوم ڈاکوئوںنے موٹرسائیکل پر پیچھے سے آکر گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے موٹرسائیکل نمبری870/SLK مالیتی 70ہزارروپے چھین لی اور فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ غلہ منڈی نے نامعلوم ڈاکوئوںکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں