ساہیوال ،طارق بن زیاد کالونی میں گھرپر فائرنگ کرنے والی10ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 16 جون 2019 18:10

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) طارق بن زیاد کالونی میں گھرپر فائرنگ کرنے والی10ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق طارق بن زیا د کالونی Xبلاک گلی نمبر5کا رہائشی شکیل احمد اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران رانا نادر ‘ارحم ‘فیصل ‘اسد اور ندیم وغیرہ 10ملزمان موٹرسائیکلوںپر آئے اور ان کے گھر پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

گھرمیں محمد شکیل اس کا بھائی ربیل وغیرہ موجود تھے جو دیوار کی اوٹ میں چھپ کر فائرنگ سے محفوظ رہے۔ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرارہوگئے۔ بتایاگیا ہے ملزمان کی شکیل وغیرہ کے ساتھ قتل اور اغواء کی دشمنی چل رہی تھی جس کا ملزمان کو سخت رنج تھا۔ اسی رنجش پر ملزمان نے ان پر فائرنگ کی۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے 5نامعلوم ملزمان سمیت 10افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں