ساہیوال،گورنمنٹ گرلز کالج کا2سالہ اشتہاری ملازم گرفتار

جمعہ 16 اگست 2019 19:25

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) گورنمنٹ گرلز کالج کا2سالہ اشتہاری ملازم اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتارکرلیا۔ملزم پر خاتون سے 35ہزار روپے رشوت کے الزام میں مقدمہ درج تھا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز کالج کے کلرک مدثر اشرف نے 2سال قبل ایک خاتون گریس بی بی کی بیٹی کو نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر 35ہزار روپے بطور رشوت وصول کی اور اسے نہ تو بھرتی کرایا اور نہ ہی رقم واپس کی ۔

خاتون نے اینٹی کرپشن حکام سے رجوع کیا تو ملزم تھانہ اینٹی کرپشن میں پیش نہ ہوا اورتھانہ اینٹی کرپشن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس کے بعد ملزم اشتہاری ہو گیا ۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن تقی عباس اختر نے ایک اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ فرید ٹائون میں اسکے گھر پر ریڈ کرکے اسے گرفتارکرلیا ۔ پولیس تھانہ اینٹی کرپشن مزید تفتیش میں مصروف ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں