ساہیوال،مختلف وارداتوںمیںنامعلوم ملزمان دو تاجروں سے نقدی، موبائل فون چھین کر فرار

جمعہ 16 اگست 2019 19:25

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتیں ‘نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر دو تاجروں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ‘موٹرسائیکل اورنقدی چور لے اڑے ۔ ڈکیتی کی واردات گول چکر کے قریب ہوئی یہاں 3نامعلوم ڈاکو ایک موبائل فون دکان میں گھس آئے اور گن پوائنٹ پر شہباز سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری واردات سنیاراں والا کھوہ کے قریب ہوئی یہاں ایک تاجر الطاف حسین نورشاہ سے ریکوری کرکے شام کے وقت موٹرسائیکل پرواپس آرہا تھا کہ راستے میں 2موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر 1لاکھ روپے سے زائد نقدی اورموبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔ چوری کی وارداتوں کالج چوک میں عباس وغیرہ 4ملزمان نے محمدسلیم کی جیب سے نقدی 5لاکھ 35ہزار روپے اور فریدیہ پارک کے قریب ساجد علی وغیرہ 3ملزمان نے غلام مرتضیٰ کی موٹرسائیکل رکشہ نمبری 4751/FDNمالیتی 1لاکھ 10ہزار روپے چرالیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں