ساہیوال، ڈکیتی کی مختلف وارداتیں، نامعلوم ملزمان نقدی ‘طلائی زیورات ‘موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر فرار

اتوار 18 اگست 2019 18:15

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) ڈکیتی کی 3 مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی ‘طلائی زیورات ‘موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ‘مقدمات درج ۔پہلی واردات رحمت ٹائون قرآن محل کے قریب ہوئی جہاں عامر سہیل اپنی بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر رات کے وقت رحمت ٹائون میں اپنے چچا کے گھر جارہا تھا کہ راستے میں 4نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی ‘طلائی زیورات اورموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری واردات 148/9-L کے قریب دن کے وقت ہوئی جہاں نادر علی اپنے کزن غفار کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ماموں کانجن سے واپس گھرآرہے تھے کہ راستے میں 4نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی ‘موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔ تیسری واردات 82/6-Rکے قریب ہوئی جہاں الطاف حسین موٹرسائیکل پر نورشاہ سے واپس ساہیوال آرہا تھا کہ راستے میں نعمان وغیرہ 2موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کر نقدی وموبائل چھین کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں