ساہیوال،عارف والا روڈ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اورکوڑاکرکٹ کے ڈھیروں سے تعفن اٹھنے لگا

بدھ 21 اگست 2019 18:15

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) عارف والا روڈ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اورکوڑاکرکٹ کے ڈھیروں سے تعفن اٹھنے لگا ‘ بدبوپھیلنے سے علاقہ کے مکینوں کاجینا مشکل ہوگیا‘ سٹیڈیم روڈ پربھی جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر عملہ صفائی کی کارکردگی پرمنظر پیش کررہے ہیں ‘شہریوں کا کمشنرساہیوال سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلا ت کے مطابق ساہیوال عارفوالا روڈ پر وہیکل انسپکشن سینٹر 90/9-L کے قریب قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اورباقیات اورگندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے بدبو اورتعفن پھیل رہاہے اورملحقہ آبادی کے مکینوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔

بدبو کے باعث موذی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔ بدبونے پورے علاقے کولپیٹ میں لے رکھا ہے اورشہری بیمار ہوناشروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بتایا ہے کہ بدبوکے باعث بعض اوقات وہ شہرجانے کے لئے متبادل راستے اختیار کرنے پرمجبورہوچکے ہیں۔ ابھی تک متعلقہ عملہ صفائی نے نہ توڈھیر اٹھائے ہیں اورنہ ہی کوئی اقدام اٹھایاہے۔ سٹیڈیم پر ساہیوال پرجگہ جگہ کوڑے کی ڈھیریاں لگی ہوئی ہیں مصروف ترین روڈ ہونے کے باوجود عملہ صفائی نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ شہریوں کاکہناہے کہ شہر کے مین روڈ صفائی کانہ ہونا عملہ صفائی کی کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ شہریوں نے کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے اور جانوروں کی باقیات اٹھوانے کے عملی اقدامات اورصفائی کروانے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں