درختوںکے بچاؤ اور تحفظ کیلئے ہمیں بھرپور کوشش کرنی ہے،پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت

بدھ 21 اگست 2019 18:15

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) درختوںکے بچاؤ اور تحفظ کیلئے ہمیں بھرپور کوشش کرنی ہے یہ اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ ماحولیاتی آلودگی کی کمی اور اسے انسانوں کے رہنے کے قابل بنائے رکھنے کیلئے اقدامات کریں۔ یہ بات پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد‘ ساہیوال کیمپس میں ''پلانٹ فار پاکستان'' کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد‘ ساہیوال کیمپس کو قدرتی ماحول سے نزدیک ترین رکھنے کیلئے کیمپس کو کلین اور گرین رکھا جاتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے بتایا کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی کامسیٹس یونیورسٹی میں حکومتی اقدامات کو آگے بڑھاتے ہوئے بڑی تعداد میں شجر کاری کی جائے گی۔کلین گرین پاکستان اور پلانٹ فار پاکستان کے حوالے سے کیمپس میں آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں