محکمہ انہار کا ایل بی ڈی سی پر ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کافیصلہ

اتوار 22 ستمبر 2019 18:05

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) محکمہ انہار کا ایل بی ڈی سی پر ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کافیصلہ ‘قومی وصوبائی اسمبلی کے دو ممبران اور 2سرکاری سکولوں اور آشیانہ ہائوسنگ سکیم سمیت 24قابضین کو نوٹسز جاری۔3یوم میں محکمہ انہار کی جگہ خالی کردیں بصور ت دیگر سخت کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار ساہیوال نے ایل بی ڈی سی برجی نمبر330-Rتا340 برلب نہر ایل بی ڈی سی پر ناجائز قابضین کو نوٹسز جاری کئے ہیں جس میں کہا گیاہے کہ 3یوم کے اندر قابضین خالی کردیں بصور ت دیگر تمام تعمیرات مسمار کردی جائیں گی ۔

ناجائز قابضین کو جاری کئے گئے نوٹسز میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک ندیم کامران ‘ممبر قومی اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ ‘ احمد دین ‘رحمت بی بی ‘عبدالرزاق ‘احسان الحق ‘محمداکرام الحق‘ محمداشرف‘ بائو مشتاق ‘محمد اشرف ‘اعجاز ‘شہباز ‘شہزا دوغیرہ ‘غلام سرور ‘غلام مرتضیٰ ‘انور شاہ ‘محمد اعظم ‘قطب دین‘ مرزا ندیم کامران ‘محمدصدیق ‘لیاقت علی ‘سردار علی‘ فضل محمد ‘بشارت علی‘ محمد نعیم‘منظور ‘منیر احمد بیلدار شامل ہیں جبکہ آشیانہ ہائوسنگ کالونی ‘گورنمنٹ فیض عام پرائمری سکول اور گورنمنٹ ننگل انبیاء نمبر2ہائی سکول کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء محکمہ انہار پنجاب نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے قبضہ واگزار کروانے کے لئے مدد طلب کی ہے جبکہ ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ساہیوال شفقت الله مشتاق نے تمام ناجائز قابضین سے فوری قبضہ ختم کرانے اوران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ آپریشن کے لئے انٹی کرپشن ساہیوال کے ڈائریکٹر شفقت الله مشتاق ‘سرکل آفیسر انٹی کرپشن ساہیوال سید تقی عباس اختر‘ ایکسین محکمہ انہار محمد اسلم اور تحصیلدار ساہیوال شوکت مسیح سندھو پرمشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں