ْساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نو منتخب عہدیداران کابھر پور ساتھ دینگے ، مشترکہ بیان

اتوار 22 ستمبر 2019 18:05

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخابات میں بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے صدر شیخ فیصل اکرام ‘سینئر نائب صدر شیخ جاوید سلیم اور نائب صدر شہزاد انجم انصاری کوسابق صدر حاجی سہیل انجم ‘شیخ شہزاد فاروق ‘حاجی قیصر سردار رامے ‘کامران سعید ‘ شیراز انجم انصاری‘میاں نوید مشتاق فرشتہ ‘شیخ اعظم ‘شیخ جمیل ‘عدیل پراچہ اور دیگر چیمبر ممبران نے انہیں مبارکبا د دی ہے اور کہاہے کہ نو منتخب عہدیداران اور ہماراگروپ چیمبر اراکین کے حقوق کیلئے نہ صرف عملی جدوجہد کرے گا بلکہ چیمبر اراکین کی تجارتی مشکلات اورپریشانیوںکو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صنعتکار اور تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ساہیوال چیمبر تاجروںکے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام عملی اقدامات اٹھائے گا۔ تاجر برادری کی آواز ہر سطح پر اٹھائیںگے اور چیمبر میں تاجروں کو تجارتی سرگرمیوںسے آگاہ رکھنے کے لئے وقتاً فوقتاً آگاہی سیشنز بھی منعقد کئے جائیںگے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں