پوری قوم کشمیریوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کررہی ہے،میاں نوید اسلم

اتوار 22 ستمبر 2019 18:05

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما میاں نوید اسلم نے کہاہے کہ پاک فوج اور حکومت نے ملکر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جو پالیسی اپنا رکھی ہے عوام اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پوری قوم کشمیریوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کررہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان 27ستمبر کو جنر ل اسمبلی میں کشمیریوں کے حق میں تاریخی خطاب کرنے جارہے ہیں ۔

وزیراعظم کے اس خطاب سے نہ صرف جنرل اسمبلی بلکہ پوری دنیا کے سربراہا ن کو مسئلہ کشمیر کے بارے آگاہ کیا جائے گا۔ 72سالوںسے کسی حکمران نے مظلوم کشمیریوں کی آواز ایسے بلند نہیں کی ہوگی جس طرح وزیراعظم عمران خان کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز زرداری ٹولہ سن لے اب کرپشن نہیں بلکہ ملک آگے بڑھے گا ۔ وزیراعظم کی قیادت میں ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں