ساہیوال ، ڈکیتی کی 2مختلف وارداتیں ، شہری لٹ گئے

اتوار 22 ستمبر 2019 18:05

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) ڈکیتی کی 2مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار‘ مقدمات درج نہ ہوسکے‘۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات جامعہ عزیزیہ کے قریب صبح چاربجے ہوئی یہاں شاہد شریف اپنی ماں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر بیرون بس اسٹینڈ جارہاتھا کہ راستہ میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی 27ہزارروپے وموبائل فون چھین کرفرارہوگئے۔

دوسری واردات 130/9-L کے قریب ہوئی یہاں 139/9-L کارہائشی مقصود احمد شہر سے رات کے وقت موٹرسائیکل پر گھرجارہاتھا کہ راستے میں چارنامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک کرنقدی 5ہزار روپے ‘موبائل فون اورعینک چھین لی اس دوران امجدعرف گاگرسے بھی نقدی وموبائل فون مالیتی 5ہزارروپے چھین لیا اورفرارہوگئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں