ساہیوال ،منشیات فروش اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر دھاوا بول دیا ، کانسٹیبل زخمی

اتوار 22 ستمبر 2019 18:05

ْ ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) منشیات فروش اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر دھاوا بول دیا ‘ اینٹ مار کانسٹیبل کو زخمی کرکے منشیات فروش چھڑوالیا ‘مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 190/9-ALمیں ایک منشیات فروش ملزم مپی چرس فروخت کر رہا تھا کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 485گرام چرس برآمد کرلی ۔ملزم اور دیگر افراد نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کرنا شروع کردی اور کانسٹیبل محمداشرف کو پختہ اینٹ ماری جو اس کی بائیں آنکھ اورناک پر لگی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہو کر گر پڑا اور ملزمان منشیات فروش مپی کو فرار کروا کر لے گئے ۔پولیس تھانہ ہڑپہ نے مپی وغیرہ 12ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں