منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون 3ملزمان سے 260گرام چرس اور 23لیٹرشراب برآمد

اتوار 22 ستمبر 2019 18:05

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون 3ملزمان سے 260گرام چرس اور 23لیٹرشراب برآمد ۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور مال منڈی چوک میں ابرار حسین سے 280گرام چرس ‘بابے والا چوک میں شاہ نواز سے 8لیٹرشراب اور شاہ دین چوک میں محمدامجد سے 15لیٹرشراب برآمد کرکے گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے نوازشریف پارک میں پرچی جواء کرانے والے ملزمان ملزم اصغر علی کو گرفتارکرکے نقدی 3ہزار روپے وموبائل فون برآمد کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں