2مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان غیر ملکی کرنسی‘ نقدی اورموبائل فون وغیرہ چھین کرفرار

اتوار 13 اکتوبر 2019 17:50

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) 2مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان غیر ملکی کرنسی‘ نقدی اورموبائل فون وغیرہ چھین کرفرار‘ مقدمات درج۔ ڈکیتی کی واردات ایس بلاک فرید ٹائون میںہو ئی یہاں اوورسیز پاکستانی محمد شفیق نے اپنے گھرکا اوپر پورشن کرائے پر دے رکھاتھا ۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے روز کرائے داروںکے بچے گھرآئے اور بچوںنے گھرکا دروازہ کھولا تو 4نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر گھر میں داخل ہوئے اور گھروالوںکو یرغمال بناکر ایک ہزارپائونڈ ‘10ہزار درہم اورگھڑی چھین کرفرارہوگئے۔

دوسری واردات 84/5-lمیں ہوئی یہاں گوہر رفیق اپنی ڈیوٹی سے واپس گھرجارہاتھاکہ یوسف والا پھاٹک پر 6ملزمان بشیر وغیرہ آئے اور اسے زبردستی ڈرا دھمکاکر نقدی وموبائل فون مالیتی24ہزار روپے چھین لئے بعدازاں ملزمان نے سلمان طارق وغیرہ 2افراد سے نقدی وموبائل فون چھین لیا اور فرارہوگئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں