پ*ساہیوال، محنت کش کے گھر چار بچوں کی پیدائش،تین بیٹ، ایک بیٹی شامل

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:16

ٌ ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) نواحی چک91۔سکس آر میں ایک محنت کش محمد جاوید کے گھر چار بچوں کی پیدائش جن میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل محمد جا وید اکلوتے بیٹے کا باپ تھا اب ان چار بچوں کی پیدا ئش کے بعد پانچ بچوں کا باپ بن گیا لیکن آج نو زائیدہ نئے پیدا ہونے والے چار بچوں میں سے ایک بچہ فوت ہو گیا جسے آج چک91۔سکس۔آر کے قرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔محنت کش محمد جا وید نے کہا ہے کہ اس کے خاندان کا گزرا وقات بہت مشکل سے ہو رہا تھا اب بچوں کی پیدائش کے بعد مزید بوجھ بڑھ گیا ہے ۔تاہم وہ اللہ کے کاموں میں کوئی شکوہ نہیں کر سکتا امید ہے کہ اس کے بچوں کی کفالت کے لئے حکومت کوئی قدم اٹھائے گی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں