ساہیوال، 2نامعلوم ڈاکو صابن فیکٹری کے سیل مین کو قتل کر کے نقدی چھین کر فرار

پیر 14 اکتوبر 2019 18:35

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) خونی ڈکیتی ‘2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو صابن فیکٹری کے سیل مین کو گولی مار کر نقدی چھین کر فرار‘سیل مین موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیر میں ایک سوپ فیکٹری کاسیل مین بائو اشرف بازار میں ریکوری کرکے جارہا تھا کہ بینک کے قریب دونامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے سیل مین کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے جبکہ سیل مین بائو اشرف موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ پولیس نے متوفی کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں