ساہیوال، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انفیکشن مٹیریل ٹرکوں میں لوڈکرکے لے جاتے ہوئے 3ڈرائیور ز سمیت 7افراد گرفتار،مقدمہ درج

جمعرات 21 نومبر 2019 18:15

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2019ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انفیکشن مٹیریل ٹرکوں میں لوڈکرکے لے جاتے ہوئے 3ڈرائیور ز سمیت 7افراد گرفتار‘ انفکیشن مٹیریل موذی امراض ا سبب بن سکتاہے‘مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں ہسپتال کا انفیکشن مٹیریل وغیرہ3ٹرکوں پر لوڈ کرکے بلال احمد ‘انجم ضیاء ‘عامر سجاد ‘ندیم ‘حنیف ‘ رانا کاشف اور قیصر عباس لے جارہے تھے کہ انہیں روک لیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور 3لوڈ ٹرکوں کو قبضہ میں لیکر 7ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے دیگر ساتھی رمیض جٹ‘ حاجی غلام مصطفی ‘مہر لیاقت ‘محمد شہباز فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون ایم ایس ڈاکٹر بشارت رشید کی رپورٹ پر 379/411 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاہے کہ مذکورہ ملزمان ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے ویسٹ انفیکشن مٹیریل لے جارہے تھے جو ہسپتال کے احاطہ میں ضائع نہیںکرنا چاہتے تھے اسے فروخت کرکے لاکھوں روپے حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن وہ اپنے منصوبے میںناکام ہوگئے ہیں ۔ پولیس مختلف زاویوں سے مصروف تفتیش ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں