ساہیوال،بیٹے نے بوڑھے باپ کے سر میں آہنی سریے مار کر ہلاک کر دیا

اتوار 15 دسمبر 2019 17:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) نواحی چک131۔نائن۔ایل میں بیٹے نے 70سالہ بوڑھے باپ کبیر احمد کے سر میں آہنی سریے مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے کبیر احمد کے بیٹے نذر محمد نے جائیداد کی خاطر باپ سے جھگڑا کیا اور باپ نے سرز نش کی اور کہا کہ وہ نا فر مان بیٹے کو کچھ نہ دے گا جس پر ملزم نذر محمد نے مشتعل ہو کر باپ کبیر احمد کے سر میں سریے مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ 302ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں