کم عمر لڑکیوں سے شادی کا لالچ دے کر لوگوں کو دھوکہ والا گینگ گرفتار

گرفتار 10 افراد میں 3 خواتین بھی شامل، گروہ جسم فروشی میں بھی ملوث تھا ۔ پولیس

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 27 فروری 2020 10:55

کم عمر لڑکیوں سے شادی کا لالچ دے کر لوگوں کو دھوکہ والا گینگ گرفتار
ساہیوال (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 فروری 2020ء ) کم عمر لڑکیوں کے ساتھ شادی کا لالچ دے کر لوگوں کو دھوکہ دینے والے گروہ کے 10 ارکان گرفتار کر لئے گئے، تین خواتین بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں لوگوں کو کم عمر لڑکیوں کے ساتھ شادی کا لالچ دے کر دھوکہ دینے والا گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں ہڑپہ کے ایک ہوٹل میں پکڑا ، تاہم یہ نوسر باز خاتون پولیس کو بھی دھوکہ دے کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تاہم پولیس نے گرفتار کر لیا،ملزموں میں گینگ کا سربراہ عاشق، لال خان ، رضا کاٹھیا، علی رضا، شہباز، منی زہرا، سونیا پٹھانی، معراج بی بی اور جمیلہ بی بی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا یہ گروہ جسم فروشی میں بھی ملوث تھا، اور ان لوگوں کو ٹارگٹ کرتے تھے جو کم عمر لڑکیوں کے ساتھ شادی کے خواہش مند تھے ، اور دوسری اور تیسری شادی کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

گینگ کے سربراہ پر آٹھ مقدمات درج تھے، گینگ میں شامل خاتون پر تین مقدمات کئے گئے تھے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ایک متاثرہ شخص کی شکایت پر پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مارا ،جہاں اس شخص سے پچاس لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر رہے تھے۔ واضح رہے اس سے قبل ملتان میں لڑکیوں کو فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا تھا ۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی 16 سالہ لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر گھر پہنچ تھی ۔

لڑکی کا تعلق جھنگ سے ہ تھا ۔ لڑکی نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے جھنگ سے اغواء کرکے ملتان لے گئے تھے جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔لڑکی نے مزید انکشاف کیا ہے کہ جب اسے ملتان لے کر گئے تو وہاں مزید 6 مغوی لڑکیاں موجود تھیں جنہیں فروخت کیا جانے والا تھا۔ متاثرہ لڑکی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے ساتھ زیادتی کرنے والے افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے کیونکہ وہاں مزید لڑکیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔

بدفعلی کرنے والے افراد میں سے ایک کا نام اقبل بتایا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی تفتیش کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔  واضح رہے کہ پاکستان میں زیادتی کے معاملات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتاجا رہا ہے جسے ابھی تک کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں